مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر سکیورٹی سخت
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ممکنہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر مسیحی برادری کی عبادات کے موقع پر ضلع بھر کے گرجا گھروں پر افسران اور مسلح اہلکاروں کو تعینات کر کے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔
جس میں چھ سو سے زائد پولیس افسران و مسلح اہلکار ڈیوٹی پر معمور رہے جبکہ ایلیٹ فورس کے جوانوں کو اردگرد میں گشت پر رکھا گیا اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے جوان الرٹ تھے ۔ایس ڈی او پی سٹی سرکل وقار احمد خان نے ڈیوٹی چیک کرتے ہوئے بتایا کہ گرجا گھروں کی حدود میں داخل ہونے والے ہر شخص، گاڑی اور موٹر سائیکل وغیرہ کو مکمل چیکنگ کے بعد آنے دیاگیا ۔