سلانوالی شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی پلان جاری
سلانوالی شہر کی صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی پلان جاری نالوں سے نکالے فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگانے کیلئے مؤثر انتظامات ہونگے
سلانوالی(نمائندہ دنیا )ستھرا پنجاب اتھارٹی نے ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں سلانوالی شہر کی صفائی ستھرائی کے لیے خصوصی پلان جاری کر دیا ستھرا پنجاب کے مانیٹرنگ منیجر چوہدری ذیشان آصف نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک کے آخری عشرہ کے دوران شہر کی صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کی گزرگاہوں یعنی بڑے چھوٹے نالوں سے فضلہ نکالنے کے سلسلہ میں ایک ماسٹر پلان مرتب کیا ہے جس کے تحت شہر بھر کی اہم شاہراہوں اور بازاروں میں سینیٹیشن سٹاف صبح دوپہر شام اور نائٹ ڈیوٹیوں میں کام کرے گا اور صفائی ستھرائی کے نظام کو مربوط بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے گا صفائی بھی ہوگی بازاروں شاہراہوں پر واٹر بوفر کے ذریعے چھڑکاؤ بھی ہوگا کچرے اور نالوں سے نکالے گئے فضلہ کو بروقت ٹھکانے لگانے کے لیے مؤثر انتظامات ہوں گے مکینیکل واشر مشین سے اہم شاہراہوں کی فنشنگ کی جائے گی اور شاہراہوں کی دھلائی کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں گے انہوں نے بتایا کہ آخری عشرہ میں بازاروں اور شاہراہوں میں رش ہونے کے باعث کچرہ اور فضلہ اٹھانے کے لیے موبائل ڈسٹ بینز ایکٹو رہیں گے اور مجموعی طور پر صفائی پلان کو مؤثر بنانے کے سلسلہ میں ستھرا پنجاب اتھارٹی کے تمام ٹیکنیکل سٹاف اور سینیٹیشن سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں اور سٹاف کو باور کرایا گیا ہے کہ صفائی پلان میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کریں بصورت دیگر سخت کاروائی کے لیے تیار رہیں مانیٹرنگ مینجر نے سلانوالی کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی صفائی پلان پر عمل درآمد کے سلسلہ میں ستھرا پنجاب اتھارٹی سے تعاون کریں۔