خانہ بدوش پٹھانوں کی جھگیوں کو آگ ، سامان جل گیا
خانہ بدوش پٹھانوں کی جھگیوں کو آگ ، سامان جل گیا ایک چھپر کو آگ لگ گئی جس سے دیگر چھپر بھی لپیٹ میں آ گئے
میانوالی ‘واں بھچراں ( نمائندہ دنیا‘ نامہ نگار ) واں بھچراں کے علاقہ چک نمبر 22 ڈی بی والی پلی کے نزدیک خانہ بدوش پٹھانوں کی جھگیوں کو آگ لگ گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے تمام جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ مسعود خان اور ان کے دوسرے بھائی مشازا خان کے بچوں نے کھیل رہے تھے کہ کسی طرح بچوں سے کھیلتے کھیلتے ایک چھپر کو آگ لگ گئی جس سے دیگر چھپر بھی لپیٹ میں آ گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے سارے جل گئے جس سے جھگیوں کے مکینوں کے استعمال کا سارا سامان کپڑے وغیرہ سب جل گئے اور غریبوں کی جمع پونجی تقریبا 6/7 لاکھ روپے نقدی بھی آگ کی لپیٹ میں آ کر جل گئی ہے ۔ فائر بریگیڈ اور ریسیکو کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا مگر آگ سے تمام جھگیاں اور بیچارے غریبوں کی ساری جمع پونجی اور سارا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔