ایران جنگ :نفرت کی کاشت کاری کی جا رہی ،ن لیگ
ایران جنگ :نفرت کی کاشت کاری کی جا رہی ،ن لیگ فیلڈ مارشل چیف عاصم منیر سے اپیل ہے کہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں
واں بھچراں ( نمائندہ دنیا ) عالمی سازش کے ذریعے ایران پر جنگ مسلط کر کے مسلم ممالک کے درمیان نفرت و انتقام کے ’’زہریلے بیجوں کی کاشت کاری‘‘کی جا رہی ہے تاکہ عالمی درندوں کو مستقل بنیادوں پر خوراک میسر آتی رہے ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن ضلع میانوالی کے جنرل سیکرٹری حکیم محمد ایوب قریشی نے میڈیا سے ایک بیان میں کیا۔۔حکیم محمد ایوب قریشی نے کہا کہ افغانستان ، بھارت اور اسرائیل کا اتحادی بلاک دراصل مسلم دنیا کے راہنما اور اسلام کے قلعہ پاکستان کو کمزور کرنے کی مکروہ سازش ہے ،فیلڈ مارشل چیف آف آرمی اسٹاف پاک افواج جنرل سید محمد عاصم منیر سے اپیل کی ہے کہ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں تاکہ یہ بدترین عالمی سازش ناکام و نامراد ہو سکے ۔ افغانستان پر حملے \"دراصل نالائق اور بھٹکے ہوئے طالب علموں کی اصلاح کے لیے \"استادوں کی طرف سے ہدایت کے لیے سزا ہے \" تاکہ ان طالب علموں کو \"عالمی سازش اور مسلمانوں کو کمزور کرنے کے ایجنڈے کو سمجھنے کی ہمت آ سکے ۔