میانوالی ایکسپریس 12مارچ سے دوبارہ شروع ہو گی

 میانوالی ایکسپریس 12مارچ سے دوبارہ شروع ہو گی

میانوالی ایکسپریس 12مارچ سے دوبارہ شروع ہو گیسروس کے ذریعے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی

میانوالی (نامہ نگار)ماڑی انڈس سے لاہور براستہ کندیاں میانوالی ایکسپریس کو 12 مارچ سے نئی انتظامیہ این سی ایس کمپنی کے زیرِ اہتمام دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے اس سروس کے ذریعے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی، جبکہ کارگو سروس بھی دستیاب ہوگی تاکہ عوام کو آمد و رفت کے ساتھ سامان کی ترسیل میں بھی سہولت میسر آ سکے ان خیالات کا اظہار صدر لوکو رننگ سٹاف ملک شیر افضل کندی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ نئی انتظامیہ کی کوشش ہے کہ اس ٹرین سروس کو بہتر انداز میں چلایا جائے تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم ہو اور اس روٹ پر سفر کرنے والے مسافروں کو آسان، محفوظ اور معیاری سفری سہولیات میسر آ سکیں انہوں نے مزید کہا کہ میانوالی ایکسپریس کی بحالی سے نہ صرف مسافروں کو فائدہ ہوگا بلکہ کارگو سروس کی بدولت مقامی سطح پر تجارتی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں