منشیات فروش گرفتار‘ لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد

منشیات فروش گرفتار‘ لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد

منشیات فروش گرفتار‘ لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمدملزم کے خلاف مقدمہ درج ،قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا

ساہی وال،سرگودہا (نمائندہ دنیا)تھانہ ساہی وال پولیس کی بڑی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی آئس برآمد۔ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او ساہیوال میثم رضا نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش شہباز کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 100 گرام آئس برآمد کر لی گئی، ملزم کے خلاف منشیات فروشی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہیملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اس موقع پر ڈی پی او سرگودھا نے ایس ایچ او ساہیوال اور انکی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کے ناسور ہیں جن کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لاتے ہوئے منتقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں