دنیا امریکہ اور اسرائیل کے چہروں کو پہچان چکی ‘جماعت اسلامی

دنیا امریکہ اور اسرائیل کے چہروں کو پہچان چکی ‘جماعت اسلامی

دنیا امریکہ اور اسرائیل کے چہروں کو پہچان چکی ‘جماعت اسلامی پاکستان بھی تمام تر وسیع مفادات میں اپنے مسلم ممالک کے ساتھ ہوگا ،مہر محمد شفیق

ٍبھلوال(نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی کے رہنما مہر محمد شفیق نے کہا ہے کہ دنیا امریکہ اور اسرائیل کے اصلی چہروں کو پہچان چکی ہے یہی وجہ ہے کہ اب متعدد ممالک نے ان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا ہے جہاں تک پاکستان کا تعلق ہے تو یہ بھی تمام تر وسیع مفادات میں اپنے مسلم ممالک کے ساتھ ہوگا کیونکہ امریکہ اور اسرائیل پر اعتماد نہیں کیا جا سکتا دنیا کے تین ممالک ذلیل امریکہ بھارت اور اسرائیل اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے تینوں ممالک اپنے مفادات کی خاطر دوستوں کی پیٹھ میں چھرا گھونپنے سے بازنہیں آتے اس لیے ان ممالک سے جتنا دور رہا جائے اتنا بہتر ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت خطہ کی بگڑتی ہوئی صورتحال میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اپنی پاک فوج کا ساتھ دیں اور اس کو مورال بلند کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں کیونکہ بعض نادان لوگ سیاسی پاگل پن میں پاک فوج پر بھی بھونکنے سے باز نہیں آتے ان کا علاج صرف اور صرف ان کا سافٹ ویئر اپڈیٹ کرنے سے ہی بہتری آئے گی پوری پاکستانی قوم اپنی فوج کے ساتھ ہے اور انشائاﷲ جب بھی پاکستان پر کوئی کڑا وقت آیا پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں