چور 9لاکھ کے طلائی زیورات اور 6ہزار کی نقدی لے گئے

 چور 9لاکھ کے طلائی زیورات اور 6ہزار کی نقدی لے گئے

چور 9لاکھ کے طلائی زیورات اور 6ہزار کی نقدی لے گئے خاتون شاپنگ بیگ میں بلیڈ سے کٹ لگا کرسامان چوری کر لیا

سلانوالی(نمائندہ دنیا ) سلانوالی میں چوری کی بڑی واردات کپڑے کی دکان پر آئی ہوئی خاتون کے سامان سے نامعلوم چور 9 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 6 ہزار کی نقدی چوری کر کے لے گئے پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔چک نمبر 139جنوبی کی رہائشی مسماتہ نسرین بی بی زوجہ سکندر حیات نے تھانہ سلانوالی میں ایک درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں نے مقامی جیولر کو اپنے طلائی زیورات مالیت 9 لاکھ روپے پالش کرنے کے لیے دیے ہوئے تھے گزشتہ روز میں اپنے گاؤں سے سلانوالی شہر آئی اور جیولر کی دکان سے زیورات لے کر ایک شاپنگ بیگ جس میں 6 ہزار روپے کی نقدی بھی تھی کپڑے خریدنے کے لیے ظفر کلاتھ ہاؤس مین بازار پہنچی جہاں پر بے پناہ رش کا فائدہ اٹھا کر نامعلوم چور نے شاپنگ بیگ میں بلیڈ سے کٹ لگا کر 9 لاکھ روپے کے طلائی زیورات اور 6 ہزار روپے کی نقدی چوری کر لی بعد ازاں سلانوالی پولیس نے متاثرہ خاتون مسماتہ نسرین کی درخواست پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں