زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

 زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ

زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عندیہ تمام روٹس پر مسافر گاڑیوں کے کرایہ میں 15فیصد کرایہ کا اضافہ کردیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) پٹرولیم منصوعات میں اضافہ سے مسافر گاڑیوں کے کرایہ میں سرکاری طور پر 15 فیصد اضافہ کر کے زائد کرایہ وصول کرنیوالوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا عندیہ دیدیا گیا۔زرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد سیکرٹری آرٹی اے سرگودھا نے ٹرانسپورٹرز ملاقات کر کے تمام روٹس پر مسافر گاڑیوں کے کرایہ میں 15 فیصد کرایہ کا اضافہ کردیا اور عندیہ دیا کہ سرکاری کرایہ نامہ سے زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں