بیوٹی پارلرز،ہیئرڈریسرز اور ٹیلرز میں ایڈوانس بکنگ
بیوٹی پارلرز،ہیئرڈریسرز اور ٹیلرز میں ایڈوانس بکنگ معاوضوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیاقیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) رمضان المبارک میں جہاں گرانفروش اپنی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں وہاں بیوٹی پارلرز،ہیئرڈریسرز اور ٹیلرز بھی کسی سے پیچھے نہیں،رمضان کا آخری عشرہ شروع ہونے سے پہلے ہی ایڈوانس بکنگ کے نام پر معاوضوں میں دوگنا اضافہ کر دیا گیا،جس کے باعث لوگوں بالخصوص نوجوان طبقے کو شدید مشکلات در پیش ہیں جو عید الفطر پر اپنے آپ کو نمایاں ظاہر کرنے کیلئے جہاں رنگ برنگے ملبوسات کی خریداری کے ساتھ ساتھ چاند رات میچنگ کردہ میک اپ وغیرہ کیلئے خاص اہتمام کرتا ہے مگر امسال مذکورہ تینوں شعبے خدمات کے نرخ اور اخراجات کے بڑھنے سے لوگوں کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں،جبکہ نت نئے ڈیزائن کی چوڑیاں ’ کپڑے ’ میک اپ کا سامان’ پرس اور دیگر اشیاء مارکیٹ میں بڑی تعداد میں دستیاب تو ہیں مگران کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں۔