یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر ریجن بھر میں ہائی الرٹ

یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر ریجن بھر میں ہائی الرٹ

یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر ریجن بھر میں ہائی الرٹ 19مجالس اور 7جلوس انتہائی حساس قرار ،سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) یوم شہادت حضرت علی ؓ کے موقع پر سرگودھا سمیت ریجن بھر میں ہائی الرٹ جاری ،19 مجالس اور 7 جلوسوں کو انتہائی حساس قرار دیتے ہوئے سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی گئی جبکہ ڈبل سواری پر پابندی لگائے جانے کا بھی امکان ہے ، ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے چاروں اضلاع میں اس اہم موقع پر مجموعی طور پر 9جلوس برآمداور 79مجالس عزاء برپا ہونگی،انہیں مختلف کیٹگری میں تقسیم کر کے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جا ئیں گے ،آرپی او شہزاد آصف خان کی ہدایت پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے مرتب کردہ سکیورٹی پلان کے تحت 2100سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی فرائض سر انجام دیں گے ’ جبکہ سول ڈیفنس’ بم سکواڈ اور خفیہ اداروں کے 127 اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی ہیں جو نگرانی سے لیکرحساس مقامات کی ٹیکنیکل سویپنگ کر کے کلیئرنس دیں گے جلوس کے راستوں پر نصب سی سی ٹی وی کے علاوہ ویڈیو کیمروں کے ذریعے جلوس اور مجالس کو مانیٹر کیا جائے گا’ جبکہ یوم علیؓ کے لئے ہسپتالوں میں بھی ایمر جنسی ڈکلیئر کر دی گئی ہے ’ ڈاکٹرز اور تمام عملہ ہائی الرٹ رہے گا’ کسی بھی ممکنہ گڑ بڑ کے خدشہ کے پیش نظر چار ایمبولینسز میں قائم موبائل ہسپتال مرکزی جلوس کے ہمراہ ہو گا’ مجالس مقامات پر ابتدائی طبی امداد کیلئے کاؤنٹر کام کئے جائیں گے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں