پل کے بند کی تعمیر کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ، منصوبہ تاخیر کا شکار

 پل کے بند کی تعمیر کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ، منصوبہ تاخیر کا شکار

پل کے بند کی تعمیر کیلئے فنڈز کی عدم دستیابی ، منصوبہ تاخیر کا شکار پی سی ون نظر ثانی کے بعد صوبائی حکومت کو بھجوایا جا چکا ، رقم بڑھ چکی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) لنگروالا پل کے بائیں سائیڈ پر بند کی تعمیر کیلئے فنڈز کی دستیابی کا تعین نہ ہونے سے منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہونے پر مون سون کانٹی جنسی پلان 2026میں ساہی وال کی آبادی کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے ، ذرائع کے مطابق لنگر والا پل کی تعمیر کے وقت پانی کے بہاؤ کو کنٹرول کرنے کیلئے ناقص منصوبہ بندی کا مظاہر کیا گیا جس پر صوبائی حکومت کی ہدایت پر اعلی سطحی ٹیکنیکل کمیٹی نے ساہی وال شہر اور ملحقہ درجنوں دیہات کو بچانے کیلئے پل کے بائیں سائیڈ پر ایک پروٹیکشن بند تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار کیا جو مسلسل التواء کا شکار ہو رہا ہے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں پی سی ون نظر ثانی کے بعد صوبائی حکومت کو بھجوایا جا چکا ہے ،جس کے تحت فنڈز کی دستیابی کیلئے کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اورمحکمہ انہار میں معاملات ابھی تک طے نہیں ہو سکے ، جس کے باعث اس کی ابتدائی لاگت جو کہ پانچ سال قبل 40کروڑ روپے تھی اب 1ارب 70 کروڑ 50لاکھ تک پہنچ گئی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے رواں سال ممکنہ سیلاب کے پیش نظر ساہی وال شہر اور ملحقہ دیہات کو نقصان پہنچنے کے خدشات بھی بڑھنے کا اندیشہ ظاہر کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں