تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے سائیکل سوار جاں بحق

تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے سائیکل سوار جاں بحق

تیز رفتار ٹرک کی ٹکر لگنے سے سائیکل سوار جاں بحق محنت کش سائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنیوالے ٹرک نے کچل دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) رتہ پور ریحان کے قریب تیز رفتار ڈالہ ٹرک کی ٹکر لگنے سے سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، تبایا جاتا ہے کہ مقامی رہائشی محنت کش اعجاز احمد سائیکل پر سوار کام سے واپس گھر جا رہا تھا کہ رتہ پورریحان کے قریب اسے پیچھے سے آنیوالے تیز رفتار ڈالہ ٹرک نے کچل دیا جس کے باعث وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر دم توڑ گیا، ٹرک ڈرائیور موقع سے فرارجبکہ میت ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں