کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت اور استعمال عروج پر
کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت اور استعمال عروج پر شاہین چوک، گول چوک ،سٹی روڈ سمیت اہم چوراہوں پر کام ہو رہا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر)بازاروں میں عید کی خریداری کا رش بڑھتے ہی ممنوعہ اوقات کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کی سرعام فروخت اور استعمال عروج پرجبکہ اس حترام رمضان کی پامالی لمحہ فکر یہ بن کر رہ گئی ہے بازاروں میں خریداروں کے رش کے اضافے کے باعث دن دیہاڑے ہی کھانے پینے کی اشیاء کے سٹالزپر لوگ بڑی دیدہ دلیری سے نہ صرف کھانے پینے کی اشیاء فروخت کررہے ہیں بلکہ لوگ بھی بڑی ڈھٹائی کے ساتھ یہ اشیاء خرید رہے ہیں شاہین چوک، گول چوک ،سٹی روڈ ،بلاک نمبر12سمیت اہم چوراہوں پر بنے جوس کے اسٹالز پر لوگ سڑک پر کھڑے ہو کر ہاتھ میں کھانے کی اشیاء پکڑے جوس کے گھونٹ لگاتے نظر آتے ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ احترام رمضان آرڈیننس پر عملدرآمد کروانا انتظامیہ کے بس میں نہیں جس کی وجہ سے دکانداروں اور خریداروں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے ان دکانداروں کیخلاف سخت کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔