بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوگوں سے 12لاکھ ہتھیا لئے

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوگوں سے 12لاکھ ہتھیا لئے

بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دیکر لوگوں سے 12لاکھ ہتھیا لئے شہری کولوٹنے والے انسانی سمگلر جوہرآباد کے سید ثاقب حسین کو گرفتار کر لیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) ایف آئی اے کی ٹیم نے چاندنی چوک میں چھاپہ مار کر بیرون ملک بھجوانے کا جھانسہ دے کر مختلف لوگوں سے 12 لاکھ 79 ہزار روپے ہتھیانے والے انسانی سمگلر شاہد کو گرفتار کر لیا اسی طرح سپین بجھوانے کا جھانسہ دے کر شہری محمد بلال سے 20 لاکھ روپے لوٹنے والے انسانی سمگلر جوہرآباد کے سید ثاقب حسین کو گرفتار کر لیا اورقصبہ میانی کے علاقہ میں چھاپہ مار کر غیر قانونی ٹریول ایجنسی پر چھاپہ مار کر انسانی سمگلنگ کے کاروبار میں ملوث ملزم نوید احمد کو گرفتار کر لیا جس پر چھاپہ مار ٹیم کے سربراہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے احسن باجوہ نے بتایا کہ ملزمان کے قبضہ سے موبائل فونز اور لیپ ٹاپ و دیگر ڈاکومنٹس و اشیاء برآمد کر ا ن کے خلاف امیگریشن آرڈیننس اور تعزیرات پاکستان کے تحت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں