مختار احمد اور صہیب احمد بھرتھ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام
مختار احمد اور صہیب احمد بھرتھ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام علاقہ کیترقی کیلئے برادری کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا ،مختار احمد بھرتھ
بھیرہ(نامہ نگار )آرائیں ایسوسی ایشن تحصیل بھیرہ کے زیر اہتمام وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ اور صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کے اعزاز میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا انعقاد آرائیں ایسوسی ایشن کے تحصیل صدر مہر محمد نواز ایڈووکیٹ، بانی بھیرہ بار، کی زیر نگرانی کیا گیا۔افطار ڈنر میں ملک ندیم بھرتھ، ملک سفیان سکندر بھرتھ سمیت تحصیل بھر سے آرائیں برادری کی سرکردہ شخصیات اور نمائندہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے باہمی اتحاد، بھائی چارے اور علاقائی ترقی کے حوالے سے خیالات کا اظہار کیا۔وزیر مملکت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ آرائیں برادری زراعت سے وابستہ ایک محنتی برادری ہے اور تحصیل بھیرہ کی سب سے بڑی برادری ہونے کے ناطے علاقے کی ترقی میں اس کا اہم کردار ہے ۔
نہوں نے کہا کہ علاقہ کی تعمیر و ترقی کے لیے برادری کے ساتھ مل کر کام کیا جائے گا اور عوامی مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ نے تقریب کے انعقاد اور تعاون پر آرائیں برادری کی تمام سرکردہ شخصیات کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس شاندار تقریب کے انعقاد میں سابق کونسلر مہر محمد اقبال، مہر ناصر محمود بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ کے فنانس سیکرٹری مہر محمد بلال طاہری اور مہر ظفر اقبال کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھرتھ برادران ارائیں برادری کے افراد کو کسی بھی موقع پر تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہمیشہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے ۔تقریب کے اختتام پر عالمِ اسلام کی سربلندی، پاکستان کی سلامتی و استحکام اور ملک و قوم کی ترقی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔