میانوالی کے 6تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل

میانوالی کے 6تھانوں  کے ایس ایچ اوز تبدیل

واں بھچراں( نمائندہ دنیا )ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ضلع میانوالی کے 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کر دیئے ۔

گزشتہ روز ڈی پی او میانوالی نے سب انسپکٹر مقبول خان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او داؤد خیل۔انسپکٹر سمیع اللہ خان کو ایس ایچ او داؤدخیل سے ایس ایچ او واں بھچراں۔۔سب انسپکٹر عمران خان روکھڑی کو واں بھچراں سے ایس ایچ او تھانہ صدر۔سب انسپکٹر رانا عبدالحق کو تھانہ صدر سے پولیس لائنز۔انسپکٹر سلیم اللہ خان کو پولیس لائنز سے ایس ایچ او موچھ۔۔انسپکٹر ساجد کو ایس ایچ او موچھ سے پولیس لائنز۔۔ سب انسپکٹر عصمت اللہ خان کو تھانہ واں بھچراں سے ایس ایچ او کالاباغ۔سب انسپکٹر فرحان خان کو تھانہ موسیٰ خیل سے ایس ایچ او بانگی خیل تعینات کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں