گوہر ایوب کا ایم این اے مقداد علی خان کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس

 گوہر ایوب کا ایم این اے مقداد علی  خان کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس

ساہی وال/ سرگودہا (نمائندہ دنیا) چئیرمین پی ٹی أئی بیرسٹر گوہر خان کی ساہی وال أمد، ایم این اے مقداد علی خان کے والد کی رحلت پر اظہار افسوس اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔

اس موقعہ پر میڈیا اور انصافی کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کارکنان پر تشدد اور ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے گئے لیکن وہ عمران خان کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، عوام کی محبت اور وابستگی خان کے ساتھ ہے یہی وجہ ہے کہ عام انتخابات میں دھاندلی اور اوچھے ہتہکنڈوں کے باوجود عوام نے ساڑھے تین کروڑ ووٹ خان کے نام پر اکیلی تحریک انصاف کو جب کہ اتنے ہی ووٹ ایک سو پچاس پارٹیوں کو ملا کر ملے ، ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ایک بڑی پارٹی ہے اور ممکن ہے۔ مقامی سطح پر کچھ دھڑے بندی ہو سکتی تاہم عمران خان کی قیادت میں سب متحد ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں