سرگودھا پولیس کے افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات تقسیم
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) آر پی او محمد شہزاد آصف خان نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرسرگودھا پولیس کے افسران و جوانوں کو تعریفی سرٹیفکیٹ و نقد انعامات تقسیم کیے ۔
انعام حاصل کرنے والوں میں ایس ڈی پی او سٹی اے ایس پی وقار احمد، ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں انسپکٹر ذیشان اقبال، ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا سب انسپکٹر حسنات احمد ، ایس ایچ او تھانہ بھلوال صدر سب انسپکٹر ضیاء الرحمان، انچارج آئی ٹی سب انسپکٹر محمدوسیم،کنسٹیبلان محمد عاطف، محمد وقاص اور قمر سجّاد شامل ہیں۔آر پی او نے ان کی اعلی کارکردگی کو سراہا اور اسی جرات و بہادری سے اپنے فرائض سر انجام دینے کی ہدایت کی۔