رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا
رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیاصحت مند معاشرے کے قیام کیلئے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ،ڈپٹی کمشنر
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ سرگودھا کے زیرِ اہتمام جاری رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی تقریب اور تقسیمِ انعامات کی تقریب اسپورٹس جمنیزیم میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر سرگودھا حسین احمد رضا چوہدری تھے ۔جن کی آمد پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری نے مختلف کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے کھیلوں کا فروغ انتہائی ضروری ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ تندرست جسم ہی تندرست دماغ کی بنیاد ہوتا ہے ، اس لیے جہاں تعلیم ضروری ہے وہاں نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ لینا بھی بے حد اہم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیل نوجوانوں میں نظم و ضبط، برداشت اور ٹیم ورک کا جذبہ پیدا کرتے ہیں۔ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چودری نے رمضان نائٹ اسپورٹس فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر میڈم صائمہ منظور اور ان کی پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی ۔