لڑائی جھگڑوں، دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا) پپلاں پولیس کی کاروائی، لڑائی جھگڑوں، دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار ملزم سے مستعملہ اسلحہ برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ پپلاں انسپکٹر ملک عبدالغفار، اے ایس آئی شہزاد خان اور انکی ٹیم نے لڑائی جھگڑا اور دھمکیوں کے مقدمہ میں گرفتار ملزم شاہد ولد نصیر احمد سے دوران تفتیش انکشاف پر مستعملہ وقوعہ اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کیا ۔جس کا کوئی اجازت نامہ یا لائسنس پیش نہیں کر سکا۔ملزم کے خلاف تھانہ پپلاں میں الگ سے مقدمہ درج کر لیا ہے