ریٹائرمنٹ افسران کو عزت و احترام سے رخصت کرنے کی روایت برقرار

ریٹائرمنٹ افسران کو عزت و احترام  سے رخصت کرنے کی روایت برقرار

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سرگودھا پولیس میں ریٹائرمنٹ پانے والے افسران و اہلکاران کو عزت و احترام سے رخصت کرنے کی روایت برقرار ہے ، گزشتہ روز سب انسپکٹر ظفر اقبال کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ڈی پی او آفس میں الوداعی تقریبکا انعقاد کیا گیا۔

 جس میں ریٹائر ہونے والے افسر کو سرکاری پروٹوکول کے ساتھ رخصت کیا گیا ڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے سب انسپکٹر ظفر اقبال کی پولیس کے لئے گراں قدر خدمات کو سراہا اور نیک خواہشات کا اظہار کیااورریٹائرڈ پولیس آفسر کو تحائف پیش کئے گئے اور شیلڈ پیش کی گئی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر ظفر اقبال نے کہا کہ تمام پولیس ملازمین کے ساتھ ایک خاندان کی طرح وقت گزرا جو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا ،جبکہ ڈی پی او صہیب اشرف نے کہا کہ باعزت نوکری اور باوقار ریٹائرمنٹ سے بڑھ کر کسی پولیس افسر کیلئے کوئی تحفہ یا انعام نہیں ہوسکتا ،ریٹائرڈ ہونے والے پولیس افسران محکمہ پولیس کا اثاثہ ہیں انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں