تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جزاول ،محمد سبطین شاہ نقوی

تحفظ ناموس رسالت و عظمت  اصحاب رسول دین اسلام کا  جزاول ،محمد سبطین شاہ نقوی

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے ایڈیشنل ناظم اعلیٰ علامہ سید محمد سبطین شاہ نقوی نے کہا ہے کہ تحفظ ناموس رسالت و عظمت اصحاب رسول دین اسلام کا جزاول ہے۔

 اس لئے ہم اسلامی تعلیمات کو مشعل راہ بنا کر راہ نجات کو تلاش کر کے روز محشر اﷲ تعالیٰ کی رحمتوں کے حقدار بن سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ معاشرے میں امن وامان کے قیام کا درس دین اسلام سے ملتا ہے جو ہم آہنگی و بھائی چارے کے ساتھ عوام کے تحفظ کا درس دیتا ہے اس لئے ہمیں چائیے کہ ہم قیام امن، اتحاد و اتفاق اور بھائی چارے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں جس میں حکام الٰہی کے تابع توحید و سنت کے نظام کو اجاگر کرنا وقت کی ضرورت ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں