امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنوں کی سینکڑوں کی تعداد میں شرکت

خوشاب(نمائندہ دُنیا)عالمی یوم القدس کے حوالے امامیہ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام مرکزی امام بارگاہ حسینیہ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی ، ریلی کی قیادت جامع مسجد حسینیہ کے خطیب مولانا سید محمد تقی نقوی اور دیگر شیعہ اکابرین نے کی، ریلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، مرکزی انجمن حسینیہ جوہر آباد ، عزاداری کونسل ضلع خوشاب ، شیعہ علماء کونسل سمیت دیگر تنظیموں کے کارکنان نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی، شرکائے ریلی نے مظلوم فلسینی مسلمانوں اور براردر اسلامی ملک ایران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے امریکہ اور اسرائیل کیخلاف شدید نررے بازی کی۔

القدس ریلی کالج چوک پہنچ کرع ایک بڑے جلسے کی شکل اختیار کر گئی جہاں جامع مسجد حسینبی ہ کے خطیب مولاناسید محمد تقی نقوی۔مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی راہنما مولانا ظہیر الحسن کربلائی ، ضلعی صدر راجہ شبیر حسین جنجوعہ ، پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ اعجاز ضسین جنجوعہ،آئی ایس او کے صوبائی راہنما باسم شہروز،انجمن حسینیہ کے نائب صدر ڈاکٹر ملک ربنواز اعوان ، ملک غلام شبیر جوئیہ عزاداری کونسل کے صدر اماداد حسین بگھور اور اے این پی کے صوبائی راہنما عمر خان گردیزی نے خطاب کیا ، مقررین نت غزہ و فلسطین میں مسلمانوں پر ڈھائے جانیوالے اور اسرئیل و امریکہ کی برادر اسلامی ملک پر ہونیوالی جارحیت کی پر زور مذمت کیم اس موقع پر آئی ایس او کے سینئر راہنما راجہ غلام اصغر کی جانب سے پی کی گئی قراردار بھی پاس کی گئی جس میں ایران کے سریم لیڈر سید علی خامنہ ای کی شہادت پر غم و غصے کا اظہار کیا ۔

اور مطا؛لبہ کیا کہ حکومت پاکستان امریکی سفیر کو ملک بدر کرکے امریکہ کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرے اور ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کے کا اظہار کرے ،قرارداد میں کراچہ میں ملت تشیع کے افراد پر گولیان ثلانے والے امریکی کمانڈوز کیخلاف پاکستانی قوانین کے تحت مقدمہ کے اندراج اور انہیں عدالتوں سے سزا دلوانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ، قراداد میں شیعہ لاپتہ افراد کی بازیابی، نام نہاد غزہ امن بورڈ میں شمولیت کا فیصلہ واپس لینے سمیت دیگر مطالبات بھی شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں