بھلوال کے صفائی ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

بھلوال کے صفائی ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج

بھلوال کے صفائی ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج ستھرا پنجاب کے ملازمین مالی مشکلات کا شکار، اسسٹنٹ کمشنرسے نوٹس لینے کا مطالبہ

بھلوال(نمائندہ دنیا) بھلوال ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے بھلوال کے صفائی ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سراپا احتجاج۔ستھرا پنجاب کے ملازمین مالی مشکلات کا شکارمظاہرین کا اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ شکایات کے باوجود مسئلہ حل نہ ہونے پر ورکروں کا احتجاج ستھرا پنجاب کے ورکروں کی تنخواہیں رکی رہنے کا انکشاف بھلوال میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت کام کرنے والے صفائی ورکرز تنخواہیں نہ ملنے پر سڑکوں پر نکل آئے ۔ ورکروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں جس کے باعث گھریلو اخراجات پورے کرنا مشکل ہو گیا ہے ۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے متعدد بار متعلقہ حکام کو شکایات کیں لیکن تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ 

ورکروں کے مطابق مسلسل کام کرنے کے باوجود تنخواہوں کی عدم ادائیگی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بن چکی ہیہمارے گھروں کے حالات بہت خراب ہو گئے ہیں، حکومت فوری نوٹس لیں احتجاجی ورکروں نے اسسٹنٹ کمشنر بھلوال سے مطالبہ کیا کہ وہ معاملے کا فوری نوٹس لے کرتنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں۔ورکروں کا کہنا ہے کہ اگر جلد مسئلہ حل نہ ہوا تو احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں