عید کی آمد آمد،کریمز و کاسمیٹکس کی خریداری بڑھ گئی
عید کی آمد آمد،کریمز و کاسمیٹکس کی خریداری بڑھ گئی استعمال کرنے والے خوبصورتی کی بجائے مزید بدصورت ہو رہے ہیں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) عید کی آمد کے ساتھ ہی خوبصورت نظر آنے کا رجحان خواتین اور لڑکیوں میں بڑھتا جا رہاہے ’ اس کے لئے مختلف قسم کی کریمز و کاسمیٹکس استعمال کی جا رہی ہے ’ مقامی طور پر شہر میں درجنوں کاسمیٹیکس بنانے والی فیکٹریوں کے عملے اور مالکان نے صورتحال کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے غیر ملکی اور ملکی سطح کی کاسمیٹیکس فیکٹریوں کی مصنوعات سے ملتی جلتی پیکنگ کر کے مارکیٹ غیر معیاری سامان سے بھر دی ہے ’ دکاندار زیادہ کمیشن اور منافع کے لالچ میں نجی کمپنیوں کے مال کو فروخت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں’ کاسمیٹیکس کے اس سامان کے استعمال کرنے والے خوبصورتی کی بجائے مزید بدصورت ہو رہے ہیں’ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کیمیکل والی مہندی کی فروخت بھی عروج پر ہے ،سینکڑوں لڑکیاں علاج معالجے کے لئے سرکاری ہسپتالوں سے رجوع کر رہی ہیں’ مگر سرکاری سطح پر سکن سپیشلسٹ نہ ہونے اور ادویات کے فقدان نے متاثرہ لڑکیوں اور خواتین کو انتہائی مشکل میں ڈال دیا ہے ۔