مڈھ رانجھا اور گردونواح تیز آندھی کیساتھ ژالہ باری اور بارش
مڈھ رانجھا(نمائندہ دُنیا)مڈھ رانجھا اور گردونواح تیز آندھی کیساتھ ژالہ باری اور بارش برسنے سے بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
اتوراور پیر کی درمیانی شب مڈھ رانجھا اور گردونواح میں تیز آندھی ، ہواؤں کے ساتھ بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ۔ہوائیں شروع ہوتی ہی بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا اور مختلف علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی جو کافی گھنٹوں بعد بجلی کاترسیلی نظام بحال ہونے کے بعد بھی دن بھر بجلی آتی جاتی رہی ۔