25 روزہ دورہ قرآن پروگرام کی ایمان افروز اختتامی محفل منعقد

 25 روزہ دورہ قرآن پروگرام  کی ایمان افروز اختتامی محفل منعقد

خوشاب(نمائندہ دُنیا)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع خوشاب کی زیر نگرانی خواتین کیلئے منعقدہ 25 روزہ دورہ قرآن پروگرام کی ایمان افروز اختتامی محفل بلا ک29جوہر آباد میں منعقد ہوئی۔

جس میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین جوہر آباد کی ناظمہ ارشاد اختر نے خصوصی شر کت کی ، اس موقع پرمعلمہ شائستہ ظفر چوہدری نے دورہ قرآن کا آخری درس دیا اور حلقہ خواتین کی جوہر آباد کی ناظمہ ارشاد اختر نے اختتامی دعا کرائی اور دورہ قرآن کی معلمہ شائستہ ظفر چوہدری ، ان کی معاون سمیعیہ سکندر اور دورہ قرآن سے فیضیاب ہونیوالی خواتین کو ہدیہ تبریک پیش کیا ، اس موقع پر معلمہ شائستہ ظفر چوہدری نے بتایا کہ پچیس روزہ قرآن شناسی کے اس تربیتی پروگرام کے جوہر آباد اور نواحی علاقوں کی سینکڑوں خواتین نے شرکت کی اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر تین گھنٹے انتہائی پاکیزہ ماحول میں قرآن پاک کے ایک پارہ کے ترجمہ اور تفسیر پر مبنی درس دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں