گورنمنٹ کالج جھاوریاں کے لان میں ایک خطرناک سانپ نکل آیا
شاہ پور صدر(نامہ نگار ) گذشتہ شب ہونے والی بارش کے بعد گورنمنٹ کالج جھاوریاں کے لان میں ایک خطرناک سانپ نکل آیا جسے عملے نے مشترکہ کوشش و کاوش سے مار ڈالا ، بارشوں کے بعد عموماً زیر زمین چھپے ہوئے سانپ نکل آتے ہیں ۔
طلباء کے والدین نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو زہریلے سانپوں سے محفوظ رکھنے کیلئے ضروری ہے کہ ایک بار کالج کے لان کا مکمل چیک اپ کیا جائے ، گھاس صاف کی جائے جھاڑیاں تلف کی جائیں تاکہ مزید کسی سانپ کے نکلنے کا اندیشہ نہ رہے۔