رمضان میں انتہائی خاموشی سے غریب اور مساکین کی مدد کی،سردار ربنواز میکن

رمضان میں انتہائی خاموشی  سے غریب اور مساکین کی مدد  کی،سردار ربنواز میکن

شاہ پور صدر(نامہ نگار ) تمام تر مسائل جن میں غربت، بے روزگاری، مہنگائی اور دیگر پریشانیوں کے باوجود پاکستان میں نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد فلاحی کاموں سے وابستہ نظر آتی ہے جو بڑی خاموشی کے ساتھ ایسے کام کر رہے ہیں۔

ٍجن کا مقصد صرف و صرف رضا الہی کا حصول ہے ذاتی نمودنمائش نہیں ۔ ایسا ہی درد دل رکھنے والا اور ضرورت مند شہریوں کی خدمت میں مصروف تحصیل شاہپور کا نوجوان سیاسی و سماجی رہنما سردار ربنواز میکن ہے جو دوسروں کے دکھ درد کو اپنا سمجھتا ہے جسے شہرت کی فکر نہیں ہے اور نہ ہی کسی قسم کا لالچ ہے ایسے درد دل رکھنے والے نوجوان معاشرے کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں جو وسائل کی کمی کے باوجود سماجی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔سردار ربنواز میکن نے رمضان المبارک کے با برکت مہینے میں انتہائی خاموشی سے غریب اور مساکین کی مدد کی، انہیں راشن فراہم کیا۔نوجوانوں میں خدمت خلق کا یہ جذبہ خوش آئند ،فلاحی معاشرے کی تشکیل کی طرف ایک اچھا قدم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں