نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل اور ضابطہ کار کا تفصیلی جائزہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی کی زیر صدارت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن شازیہ توصیف سمیت مختلف نجی سکولوں کے پرنسپلز نے شرکت کی۔اجلاس میں PEPRIS کے تحت نجی تعلیمی اداروں کی رجسٹریشن کے عمل اور ضابطہ کار کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کیں کہ تمام غیر رجسٹرڈ سکولز فوری طور پر اپنی رجسٹریشن مکمل کروائیں اور قانونی تقاضوں کو پورا کریں۔ڈپٹی کمشنر احسان علی جمالی نیاحکامات جاری کیے کہ تمام رجسٹرڈ نجی سکولزحکومت کے مقرر کردہ قواعد و ضوابط کے مطابق تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والے اداروں کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ چھٹیوں کے دوران غیر قانونی طور پر سکول کھولنے والے اداروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔تاکہ تعلیمی نظم و ضبط اورحکومتی پالیسیوں پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جاسکے #