بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم ایک مرتبہ پھر سرد
بھیرہ(نامہ نگار) شہر اور گردونواح میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش اور ژالہ باری کے باعث موسم ایک مرتبہ پھر سرد ہو گیا۔
بادلوں کی گرج چمک اور بجلی کی کڑک کے ساتھ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل رہی جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا طویل عرصہ بعد ہونے والی بارش سے زمینداروں اور کاشتکاروں کے چہرے کھل اٹھے ۔ کسانوں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارش گندم کی فصل کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگی اور اس سے پیداوار میں بہتری کی امید ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ دنوں میں موسم اسی طرح سازگار رہا تو فصل کو مزید فائدہ پہنچے گا۔