معاشی حکمت عملی سے ملک خوشحالی کی طرف گامزن : چودھری فقیر ڈوگر

 معاشی حکمت عملی سے ملک خوشحالی کی  طرف گامزن : چودھری فقیر ڈوگر

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیر حسین ڈوگر نے کہا ہے کہ مرکز اور پنجاب حکومت کی معاشی حکمت عملی سے پاکستان خوشحالی کی طرف گامزن ہے ۔

 پی ٹی آئی کے دور حکومت سے قبل میاں نواز شریف نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا تھا، تاہم 2018 میں سابق حکومت نے پاکستان کو گروی رکھ دیا، جس کی شرائط سے پیدا ہونے والی مہنگائی نے غریب عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا۔ اگر عدم اعتماد کے ذریعے سابق حکومت کو اقتدار سے الگ نہ کیا جاتا تو پاکستان ڈیفالٹ کے خطرے سے دوچار ہو سکتا تھا۔ قرضوں پر چلنے والے ملک کی خوشحالی مشکل ہے۔اور امید ہے کہ جس طرح وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کفایت شعاری اور بیرونی سرمایہ کاری کے لیے اقدامات کیے ہیں۔اس سے بہت جلد آئی ایم ایف سے نجات ممکن ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں