27رمضان کی رحمتوں اور برکتوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں،میاں بلال طارق
خوشاب(نمائندہ دنیا )مرکزی جمیعت اہلحدیث پنجاب کے نائب ناظم اور ضلع خوشاب کی ہر دلعزیز مذہبی و سماجی شخصیت میاں بلال طارق نے کہا ہے کہ 27رمضان المبارک کی رحمتوں اور برکتوں کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ۔
اسلامی جمہوریہ پاکستان کا قیام بر صغیر کے مسلمانوں کیلئے اس ایمان افروز رات کا خوبصورت تحفہ ہے اس لئے اس شب کی جانیوالی عبادت کے دوران ہماری دعاؤں کا مرکز و محور پاکستان کی سلامتی و استحکام ہونا چاہیے ، اپنی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ شب قدر رمضان المبارک کے آخری عشرے کی طاق راتوں میں سے ایک انتہائی بابرکت رات ہے ، جسے قرآن پاک میں اس رات کی عبادت کو ہزار مہینوں کی عبادت سے زیادہ افضل قرار دیا گیا ہے ۔ یہ رات مغفرت، خیر و برکت اور تقدیر کے فیصلوں کی رات ہے ، جس میں عبادت کرنے والوں کے پچھلے گناہ معاف کر دیے جاتے