اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار، 2 بھائی گرفتار
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) قتل کے مقدمہ میں اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم معظم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، تاہم ملزم پولیس کو چکمہ دے کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کو پناہ دینے کے الزام میں اس کے دو بھائیوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
سنگل۔۔