انشورنس کمپنی کے اہلکار ظاہر کر کے گاڑیوں کے ڈرائیوروں سے رقم وصول کرنے والے گرفتار

انشورنس کمپنی کے اہلکار ظاہر کر  کے گاڑیوں کے ڈرائیوروں  سے رقم وصول کرنے والے گرفتار

خوشاب(نمائندہ دنیا )ایس ایچ او تھانہ خوشاب اظہر اقبال نے سرگودھا روڈ نامیوالی پھاٹک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے شہریوں سے رقم وصول کرنے والے گروہ کے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، جبکہ ایک ملزم محمد یاسین موقع سے فرار ہو گیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان خود کو ایک انشورنس کمپنی کے اہلکار ظاہر کر کے گاڑیوں کو روک کر چیکنگ کے نام پر ڈرائیوروں سے رقم وصول کرتے تھے ۔کارروائی کے دوران ایک ملزم سول ڈیفنس کی وردی پہنے ہوئے تھا جبکہ پولیس نے ان کی گاڑی سے جعلی انشورنس رسیدیں، ایک لیٹر اور نقد رقم بھی برآمد کی۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فرار ملزم کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں