تفریحی گاہوں میں عوام بالخصوص بچوں کا جم غفیر دیکھنے میں آیا

تفریحی گاہوں میں عوام بالخصوص  بچوں کا جم غفیر دیکھنے میں آیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) عید کے ایام میں تفریحی گاہوں میں عوام بالخصوص بچوں کا جم غفیر دیکھنے میں آیا تفصیل کے مطابق عید الفطر کے دنوں میں پارکوں میں خواتین بالخصوص بچوں کا غیر معمولی رش رہا۔

 سیر و تفریح کے لئے آنے والوں سے پارکوں کی انتظامیہ نا صرف ٹکٹ کے دوگنا پیسے وصول کرتے رہے بلکہ پارکوں میں لگی کھانے پینے کی اشیاء کی دکانوں اور دیگر اشیاء بھی مہنگے داموں فروخت کی جا تی رہیں’ پارکوں میں غیر معیاری آئس کریم اور مشروبات کی بھی فروخت کی جاتی رہی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں