گھر سے بازار جانے والی ماں بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا
گھر سے بازار جانے والی ماں بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیاشہناز اور بیٹی سویرا شاپنگ کیلئے نکلیں ملز موں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)گھر سے بازار جانے والی ماں بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر لیا گیا۔تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی اہلیہ شہناز اور بیٹی سویرا شاپنگ کے لئے گھر سے مارکیٹ کی طرف گئیں۔ جنہیں راستے سے ہی مبینہ طور پر ملز موں کی جانب سے اغوا کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔