اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)اشتہاری ملزم پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔
تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقے میں پولیس نے اشتہاری ملزم ولید کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مارا۔ جو پولیس کو چکمہ دیتے ہوئے فرار ہوگیا۔ پولیس نے اس کے بھائی کو گرفتار کرکے اس کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔