مخبوط الحواس نوجوان لاپتہ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مخبوط الحواس نوجوان لاپتہ ہوگیا۔تھانہ ڈی ٹائپ کالونی کے علاقے سندھو ٹاؤن میں سکندر نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ۔۔۔
اس کا 25 سالہ مخبوط الحواس بھائی صدیق گھر سے باہر نکلا۔ جسے مبینہ طور پر ملزمان کی جانب سے اغواء کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کر دی ہے ۔