پاک فوج دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کر رہی ،ملک صداقت اعوان
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) سینئر رہنماء پی پی پی ملک صداقت اعوان نے کہا ہے کہ۔۔۔
پاک فوج دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اور بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو کامیابی سے ٹارگٹ کیا گیا دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شہید ہونے والے جوان پوری قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔ قوم اپنے شہداء کو سلام پیش کرتی ہے اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے ۔ملکی سلامتی اور امن کے قیام کے لیے قومی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے ہر طبقہ فکر کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے تاکہ دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جا سکے ۔