پی ٹی آئی گھٹنے کے بعداب آ نکھ پرسیاست نہ کرے : چودھری فقیرحسین

 پی ٹی آئی گھٹنے کے بعداب آ نکھ  پرسیاست نہ کرے : چودھری فقیرحسین

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری فقیرحسین ڈوگر نے کہاہے کہ پی ٹی آئی گھٹنے کے بعداب آ نکھ پرسیاست نہ کرے بلکہ قومی معاملات کوترجیح دی جائے تمام جماعتوں کو متحد ہو کر ملکی مسائل کے لئے حکومت کاساتھ دیناچا ہیے -

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف سمیت پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والوں کو خراج تحسین پیش کرناچا ہیے ۔انہوں نے کہا کہ ایٹمی قوت کی وجہ سے آج ہم کھلی اور آزاد ریاست میں سانس لے رہے ہیں، کوئی میلی آنکھ سے پاکستان کو نہیں دیکھ سکتا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں