موٹر وے پر ریس لگانے والے موٹر سائیکل سوار نے پولیس کی دوڑیں لگوا دی
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر وے پر ریس لگانے والے موٹرسائیکل سوار نے پولیس کی دوڑیں لگوا دی،
ملزم موٹرسائیکل پھینک کر فرار ہو گیا، بتایا جاتا ہے کہ علی پور سیداں کے قریب ایک نامعلوم نوجوان موٹر وے کی فینس جالیاں کاٹ کر موٹرسائیکل موٹر وے پر لے آیا اورکیرج وے پر تیز رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر وے پر سفر کرنیوالے مسافروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈالی، موٹر وے پولیس نے تعاقب کیاتو ملزم موٹر سائیکل موٹر وے پر چھوڑ کر اس کی حدود سے باہر نکل کر فرار ہو گیا، موٹر وے پولیس نے موٹر سائیکل تھانہ بھیرہ کے حوالے کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔