سفر کے دوران مسافر شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق
پنڈدادنخان کا 54 سالہ مسافر سکندر خان دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) موٹر وے پر سفر کے دوران گاڑی میں 54 سالہ مسافر شہری دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ذرائع کے مطابق قومی شاہراہ موٹر وے پر جہلم سے لاہور سفر کے دوران مسافر گاڑی میں سرگودھا کے انٹرچینج کوٹ مومن کے قریب پنڈدادنخان کا 54 سالہ مسافر سکندر خان دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا جس کی نعش کو ریسکیو 1122 نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کوٹمومن منتقل کر کے ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے سپرد کر دیا۔