پٹرول پمپ میں داخل ہو کرعملے کوسنگین نتائج کی دھمکیاں
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) نواحی علاقے 33پھاٹک کے رہائشی سلطان کے پٹرول پمپ میں داخل ہو کر محمد امیر اور اسکے ساتھیوں نے توڑ پھوڑ کر تے ئے موقع پر موجود عملے کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں،
اور مبینہ طور پرفیلنگ اسٹیشن پر زبردستی قبضہ کی کوشش کی ،بعدازاں پولیس آمد پر فرار ہو گئے ، بتایا گیا ہے کہ فریقین میں سول مقدمات کا تنازعہ چلا آ رہا تھا ،ملزمان نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی ۔