چاند رات سے لے کر عیدالفطر کے ایام میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) سی ای اوسالڈ ویسٹ مینجمنٹ رانا ابوبکر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق،
کمشنرحافظ شوکت علی و ڈپٹی کمشنر حسین رضا چوہدری کی ہدایات کی روشنی میں سرگودھاکی تمام تحصیلوں میں \"ستھرا پنجاب\" پروگرام کے تحت چاند رات سے لے کر عیدالفطر کے ایام میں صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات یقینی بنائے گئے ۔چاند رات اور عید کے ایام میں دوران ٹی ایم ٹی کی ٹیم نے نہایت جانفشانی، محنت اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہر بھر میں خصوصی صفائی آپریشن جاری رکھا۔ تمام مساجد اور عبادت گاہوں کے اطراف خصوصی طور پر چونا، خوبصورت ڈیزائننگ اور پینٹنگ کا اہتمام کیا گیا تاکہ شہریوں کو صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول میسر آ سکے ۔