یومِ پاکستان کے موقع پر بھیرہ پریس کلب پروقار تقریب کا انعقاد

یومِ پاکستان کے موقع پر بھیرہ پریس کلب پروقار تقریب کا انعقاد

یوم پاکستان اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر چلنے کا درس دیتا،مقررین

بھیرہ(نامہ نگار)یومِ پاکستان کے موقع پر بھیرہ پریس کلب رجسٹرڈ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں صحافیوں، سماجی و سیاسی شخصیات اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ بعد ازاں قومی ترانہ پیش کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی تنظیم \"پودا\" کے لیگل ایڈوائزر خواجہ زاہد نسیم ایڈووکیٹ، شاہین فاروقی، ظفر اقبال کھوکھر، زبیر اسلام طور، چوہدری محمد اکرم گادی اور میر محمد بلال طاہری نے کہا کہ قرار داد لاہور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کی بنیاد بنی۔ انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان ہمیں اتحاد، ایمان اور تنظیم کے اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے ، اور موجودہ حالات میں قومی یکجہتی اور باہمی اتحاد کی اشد ضرورت ہے ۔مقررین نے زور دیا کہ صحافتی تنظیموں کو چاہیے کہ وہ صحافت کا لبادہ اوڑھے بلیک میل عناصر سے انتظامیہ اور عام شہریوں کو محفوظ رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں اور مثبت، ذمہ دارانہ صحافت کے ذریعے معاشرے کی اصلاح کو فروغ دیں۔ انہوں نے ملک کی ترقی، استحکام اور خوشحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں