9 جواری گرفتار، رقم 30 ہزار روپے سے زائد، 09 موبائل فون برآمد
کندیاں(نمائندہ دنیا)کندیاں پولیس کی کاروائی، 9 جواری گرفتار، وٹک رقم 30 ہزار روپے سے زائد، 09 موبائل فون برآمد، مقدمہ درج۔
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ سب انسپکٹر وسیم اکبر اور انکی ٹیم نے تاش جواء کھیلنے والوں پر ریڈ کرکے 9 جواری ریاض، نوید، عبدالحق، ظہیر عباس وغیرہ کو گرفتار کر لیا ۔قابو میں کرکے داؤ پر لگی وٹک رقم 30600 روپے ، 09 موبائل فون قبضہ پولیس میں لیے تمام ملزمان کو گرفتار کرلیا۔کے تھانہ کندیاں میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے