رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر زخمی کر دیا

رقم کی واپسی کا تقاضا  کرنے پر زخمی کر دیا

سرگودھا(سٹاف رپورٹر)نواحی موضع دودہ میں مولا بخش نامی شخص نے ساتھی کے ہمراہ رقم کی واپسی کا تقاضا کرنے پر نعمان یوسف اور اسکی والدہ عذرا بی بی کو شاہرائے عام پر ہنٹر اور سوٹے کے وار کر کے مضروب کر دیا۔

ملزمان نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا جس سے وہ نیم برہنہ ہو گئی، پولیس آمد پر ملزمان فرار ہو گئے ، ماں بیٹے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں