علی انسٹیٹیوٹ ہیلتھ میں پولیس شہداء کے بچوں کو 100 فیصد رعایت

علی انسٹیٹیوٹ ہیلتھ میں پولیس شہداء کے بچوں کو 100 فیصد رعایت

علی انسٹیٹیوٹ ہیلتھ میں پولیس شہداء کے بچوں کو 100 فیصد رعایت ڈی پی او آفس میں میٹنگ منعقد کی میٹنگ میں ایم او یوپر دستخط کر دیئے گئے

کندیاں (نمائندہ دنیا)میانوالی پولیس اور علی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کندیاں کے درمیان ایم او یوانسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب عبد الکریم کے ویژن کے مطابق پولیس ملازمین کے بچوں کو بہترین سکولز و کالجز اور یونیورسٹیز میں معیاری تعلیم کے حصول کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میانوالی وقار عظیم کھرل نے ڈائریکٹر ڈاکٹر ملک افراسیاب طاہر علی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کندیاں کے ساتھ ڈی پی او آفس میں میٹنگ منعقد کی میٹنگ میں ایم او یوپر دستخط کیے گئے جن کے مطابق علی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کندیاں میں پولیس شہداء کے بچوں کو 100 فیصد رعایت، پولیس غازیوں کیلئے 20 فیصد اور حاضر سروس افسران و اہلکاروں کے بچوں کیلئے 15 فیصد رعایت دی جائے گی ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے میانوالی پولیس کے افسران و اہلکاروں اور انکے بچوں کیلئے تعلیم کے شعبہ میں ایک انتہائی احسن اقدام کیا جو پولیس ملازمین یا شہداء کے بچے علی انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کندیاں میں داخلہ لینے کے خواہشمند ہوں وہ ویلفیئر برانچ ڈی پی او آفس میانوالی سے لیٹر بنوا کر اس میں ایڈمیشن لے سکتے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں